جنرل نیوز

کشن باغ میں سیرت النبیؐ کلاسز کا انعقاد، طلباء و طالبات میں انعامات کی تقسیم

جماعت اسلامی ہند کشن باغ یونٹ کی جانب سے طلباء و طالبات کے لیے سیرت کلاسز کا انعقاد کیا گیا۔ یکم ربیع الاول سے 10 ربیع الاول تک جاری رہنے والی سیرت کلاسز کے بعد 11 ربیع الاول کو امتحان لیا گیا، جبکہ 12 ربیع الاول کو کامیاب طلباء و طالبات میں امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند تلنگانہ محمد اظہرالدین کے ہاتھوں انعامات تقسیم کئے گئے۔

 

کشن باغ میں سیرت النبیؐ کلاسز کا انعقاد، طلباء و طالبات میں انعامات کی تقسیم

 

حیدرآباد: جماعت اسلامی ہند کشن باغ یونٹ کی جانب سے یکم ربیع الاول سے 10 ربیع الاول تک طلباء و طالبات کے لیے سیرت النبیؐ کلاسز کا انعقاد کیا گیا۔ 11 ربیع الاول کو طلباء و طالبات کا امتحان لیا گیا، جبکہ 12 ربیع الاول کو منعقدہ تقریب میں کامیاب طلباء و طالبات میں امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند تلنگانہ محمد اظہرالدین کے ہاتھوں انعامات تقسیم کئے گئے۔

 

اس موقع پر تفضل احمد نے ابتدائی کلمات میں جماعت اسلامی ہند کشن باغ یونٹ کی سرگرمیوں کا تعارف پیش کرتے ہوئے کہا کہ ربیع الاول کے مہینے میں اس سے بہتر کام کوئی نہیں کہ بچوں کو نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ سے واقف کرایا جائے اور انہیں ترغیب دینے کے لیے انعامات سے نوازا جائے۔ اس طرح بچوں میں سیرت النبیؐ سے متعلق معلومات میں اضافہ اور صحیح دینی شعور بیدار ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ اکثر مسلم معاشرے میں اس موقع پر صرف شور و غوغا تک سرگرمیاں محدود ہوجاتی ہیں۔

 

امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند تلنگانہ محمد اظہرالدین نے اپنے کلیدی خطاب میں پروگرام میں شرکت کرنے والے طلباء و طالبات کو مبارکباد دی اور انہیں دین سے واقفیت حاصل کرنے کے لیے ایسے پروگراموں میں مسلسل شرکت کی تلقین کی۔ انہوں نے نمازوں کی پابندی، والدین کے احترام اور اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے مختلف واقعات اور نظموں کے ذریعے بچوں کو یہ باتیں مؤثر انداز میں سمجھائیں۔

 

امیر مقامی جماعت اسلامی ہند کشن باغ اسد شریف نے مقامی جماعت کی جانب سے انجام دی جانے والی مختلف سرگرمیوں اور خدمات کا تفصیلی تعارف پیش کیا۔

 

فیروز خان نے پروگرام میں شریک ذمہ داران اور طلباء و طالبات کے اولیائے کرام کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ آخر میں محمد صدیق کی دعا کے ساتھ پروگرام اختتام پذیر ہوا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button