Uncategorized

مرزا رحمت بیگ مجلس سے فوری اثر کے ساتھ برطرف، قانون ساز کونسل کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کی ہدایت

مرزا رحمت بیگ مجلس سے فوری اثر کے ساتھ خارج، قانون ساز کونسل کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کی ہدایت

 

حیدرآباد: آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین نے مرزا رحمت بیگ کو فوری اثر کے ساتھ پارٹی سے خارج کردیا ہے۔ پارٹی کے جوائنٹ سکریٹری ایس اے حسین انور نے جمعہ کی رات اپنے بیان میں کہا کہ مرزا رحمت بیگ فوری طور پر قانون ساز کونسل کے چیئرمین کو اپنا استعفیٰ پیش کریں۔

 

واضح رہے کہ رحمت بیگ کے خلاف سنگین الزام عائد ہونے کے بعد پارٹی نے یہ فیصلہ کیا ہے۔مرزا رحمت بیگ نے سائبر کرائم پولیس سے شکایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ نامعلوم افراد کی جانب سے فون کالز موصول ہو رہے ہیں۔ فون کرنے والے افراد انہیں دھمکی دے رہے تھے

 

کہ اگر ان کی جانب سے مانگی گئی رقم ادا نہیں کی گئی تو ان کی ڈیپ فیک اور ایڈٹ کی گئی تصاویر اور ویڈیوز وائرل کی جائیں گی۔ان کی شکایت پر جمعہ کے دن ہی پولیس نےمقدمہ درج کر لیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button