تلنگانہ

نشہ میں دھت طالب علم نیٹ پی جی امتحان دینے پہنچ گیا۔ حیدرآباد کے مضافات میں عجیب و غریب واقعہ

حیدرآباد: ملک بھر میں آج ’نیٹ پی جی 2026‘ امتحان کا انعقاد عمل میں آیا۔ریاست تلنگانہ رنگاریڈی ضلع کے شیری گوڑہ میں ایک طالب علم شراب پی کر امتحان دینے پہنچ گیا۔یہ کالج حیدرآباد کے مضافات میں واقع ابراہیم پٹنم میں بتایا گیا ہے۔

 

امتحانی عملے نے اسے نشے کی حالت میں دیکھ لیا اور اسے امتحان میں بیٹھنے کی اجازت دیے بغیر واپس بھیج دیا۔ملک بھر میں تقریباً 1,300 مراکز پر نیٹ پی جی کا امتحان منعقد کیا جا رہا ہے، جبکہ تلنگانہ بھر میں 56 مراکز پر امتحان منعقد کیا گیا تھا۔

 

امتحان کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹ کے طریقۂ کار کے تحت صبح 9 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک منعقد کیا گیا۔نیٹ امتحان کے پیشِ نظر بعض مقامات پر ٹریفک جام کی صورتحال بھی پیدا ہوگئی۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button