تلنگانہ

تلنگانہ ایس آئی آر۔ چیف الکٹورل آفیسر کو بھی نوٹس

حیدرآباد: تلنگانہ میں جاری ووٹر لسٹ کی خصوصی جامع نظرثانی کے عمل کے دوران ایک دلچسپ واقعہ سامنے آیا ہے۔ ووٹر ڈیٹا میں موجود تضاد کے باعث ریاست بھر میں تقریباً 93 لاکھ افراد کو حکام کی جانب سے نوٹس جاری کیے جا رہے ہیں

 

اور حیرت انگیز طور پر اس فہرست میں خود تلنگانہ کے چیف الیکٹورل آفیسر سی سدرشن ریڈی کا نام بھی شامل ہیں۔حکام نے ناموں کے اندراج میں موجود تضاد کی بنیاد پر یہ نوٹس جاری کیا۔ بتایا گیا ہے کہ 2002 کے ووٹر ڈیٹا کے مقابلے میں 2026 کے ریکارڈ میں

 

سدرشن ریڈی کے سرنیم میں فرق پایا گیا۔ سابقہ ریکارڈ میں سرنیم کی جگہ صرف مختصر حروف درج تھے جبکہ موجودہ ریکارڈ میں مکمل سرنیم درج ہے۔ اسی فرق کی وجہ سے جانچ کے عمل کے تحت خود چیف الیکٹورل آفیسر کو نوٹس جاری کیا گیا۔

 

نوٹس موصول ہونے کے بعد چیف الیکٹورل آفیسر سدرشن ریڈی نے اپنی شناخت کی تصدیق کے لیے پاسپورٹ بطور دستاویز حکام کے سامنے پیش کیا اور اس معاملے میں وضاحت دی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button