معروف قانون داں و محبوب نگر ضلعی صدر مجلس محمد عبد الہادی ایڈوکیٹ کا انتقال
محبوب نگر: محبوب نگر کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت، ممتاز قانون داں اور آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (AIMIM) کے ضلعی صدر محمد عبد الہادی ایڈوکیٹ کا انتقال ہوگیا۔ ان کے انتقال کی خبر سے سیاسی و سماجی حلقوں اور وکلاء برادری میں غم کی لہر دوڑ گئی۔
مرحوم محمد عبد الہادی ایک بے باک، اصول پسند اور دیانت دار قانون داں کی حیثیت سے معروف تھے۔ انہوں نے اپنی زندگی مظلوموں اور کمزور طبقات کے حقوق کے لیے قانونی و سماجی جدوجہد میں گزاری۔ AIMIM کے ضلعی صدر کی حیثیت سے بھی انہوں نے عوامی اور ملی خدمات انجام دیں۔
ان کے انتقال پر سیاسی و سماجی شخصیات، وکلاء، مجلس کے کارکنان اور مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے پسماندگان سے تعزیت کی ہے۔
مرحوم کی نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ عشاء رات 10 بجے مدینہ مسجد، محبوب نگر میں ادا کی گئی، اور تدفین عمل میں آئی.
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، درجات بلند کرے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔



