نیشنل

بینک ملازمین کی ملک گیر ہڑتال۔ ایس بی آئی نے جاری کی صارفین کیلئے ایڈوائزری

نئی دہلی ۔ بینک ملازمین کی متعدد یونینوں نے ہفتے میں 5 دن کام اور دو دن تعطیل کے مطالبہ کو لے کر جمعہ 11 ستمبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

 

ہڑتال کی اپیل یونائیٹڈ فورم آف بینک یونینز (یو بی ایف یو) نے کی ہے۔ یونینوں کا کہنا ہے کہ حکومت اور بینک انتظامیہ کی جانب سے ہفتہ وار دو تعطیلات کے مطالبے پر فیصلہ نہ کیے جانے کے باعث انہیں احتجاج کا راستہ اختیار کرنا پڑا۔

 

بینک یونینوں کی جانب سے طویل عرصے سے زیرِ التوا مطالبات اور مسائل کے حل کے لیے ہڑتال کا اعلان کیے جانے کے بعد اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے اپنے صارفین کے لیے ایڈوائزری جاری کی ہے۔ ایس بی آئی نے بتایا کہ ہڑتال کے باعث 11 ستمبر کو بینک کی خدمات دستیاب نہیں ہوں گی اس لیے صارفین پہلے سے متبادل انتظامات کرلیں۔

 

بینک نے اس حوالے سے ’ایکس‘ پر بھی اطلاع جاری کی ہے۔ ایس بی آئی کے مطابق یونائٹیڈ فورم آ بینک یونینس کی جانب سے 11 ستمبر کو ہڑتال کی اپیل کی گئی ہے جس کے باعث بینک کی شاخیں بند رہیں گی۔بینک نے صارفین کو نقد رقم کی ضرورت کے لیے اے ٹی ایم اور ڈپازٹ وینڈنگ مشینوں کا استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

 

اس کے علاوہ صارفین کسٹمر سرویس پوائنٹسسے بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔ ایس بی آئی نے کہا ہے کہ انٹرنیٹ بینکنگ، یونو، موبائل بینکنگ، یو پی آئی اور دیگر ڈیجیٹل بینکنگ سہولیات معمول کے مطابق دستیاب رہیں گی۔ بینک نے صارفین کو ہونے والی زحمت پر افسوس کا اظہار بھی کیا ہے۔ یونینوں ے ہفتے میں پانچ دن بینکنگ کا نظام نافذ کرنے سمیت کئی مطالبات پر ہڑتال کی اپیل کی ہے۔

 

یونینیں بینکوں کی کارکردگی کی بنیاد پر ملازمین کو دی جانے والی مراعات کا ازسرِنو جائزہ لینے اور بینکوں کو خانگیانے کو کوششیں روکنے کا بھی مطالبہ کر رہی ہیں۔بینک یونینوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر ان کے مطالبات حل نہ کیے گئے تو 28، 29 اور 30 ستمبر کو دوبارہ ہڑتال کی جائے گی

 

اگر اس کے باوجود مرکزی حکومت نے مطالبات تسلیم نہ کیے تو یونینوں نے 26 اکتوبر سے غیر معینہ مدت کی ہڑتال شروع کرنے کی بھی دھمکی دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button