جنرل نیوز

نرسنگ کالج کے تعمیراتی کام 10 دن میں مکمل کرنے نارائن پیٹ کلکٹر کی ہدایت

 

نرسنگ کالج کے تعمیراتی کام 10 دن میں مکمل کرنے کلکٹر کی ہدایت

نارائن پیٹ، 10 ستمبر (اردو لیکس) ضلع کلکٹر سی ایچ پریانکا نے نرسنگ کالج کی تعمیراتی کاموں کو تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ جمعرات کے روز ضلع کلکٹر نے نارائن پیٹ نرسنگ کالج اور ہاسٹل کا اچانک معائنہ کیا اور کالج سے متعلق تفصیلات دریافت کیں

 

۔ بعد ازاں انہوں نے کچن اور ڈائننگ ہال کا بھی جائزہ لیا۔ کلکٹر نے کالج کیمپس کی حفاظتی دیوار (کمپاؤنڈ وال) کی تعمیر جلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے

 

۔ انہوں نے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی کہ 10 دن کے اندر تمام کام مکمل کرکے عمارتیں حوالے کی جائیں۔ اس موقع پر میڈیکل کالج کے پرنسپل سمپت اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button