جرائم و حادثات

مہاراشٹرا میں 2 سڑک حادثات 16 ہلاک

ممبئی:مہاراشٹر میں 2 مختلف سڑک حادثوں میں کم از کم 16 لوگوں کی موت ہو گئی ہے جبکہ کئی دیگر زخمی بھی ہوئے ہیں جن کا علاج مختلف ہاسپٹلس میں جاری ہے۔

 

پہلا حادثہ جمعہ کی علی الصبح بھنڈارا ضلع میں ہوا جہاں ایک ٹرک اور ایس یو وی بولیرو کے درمیان خوفناک ٹکر دیکھنے کو ملی۔ اس حادثہ میں 8 لوگوں کی موت ہوگئی۔ دوسرا حادثہ جمعرات کی شب ناندیڑ ضلع میں پیش آیا۔ یہاں ٹکر ٹرک اور پک اَپ گاڑی کے درمیان ہوئی جس میں پک اَپ گاڑی کے پرخچے اڑ گئے۔

 

اس حادثہ میں بھی 8 افراد ہلاک ہوگئے۔مہاراشٹر کے بھنڈارا ضلع میں جمعہ کی صبح سویرے ہوئے خوفناک سڑک حادثہ میں 3 بچوں سمیت 8 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع سامنے آ رہی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ جمعہ کی صبح 4 بجے لکھنی تعلقہ میں مانے گاؤں اور پمپل گاؤں کے درمیان یہ حادثہ پیش آیا۔

 

موقع پر موجود ایک پولیس افسر نے کہا کہ ’’ایک بولیرو گاڑی آئشر ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں بولیرو میں سوار 8 افراد، جن میں 5 بالغ اور 3 بچے شامل تھے، کی موت ہو گئی۔‘‘ پولیس کے مطابق بولیرو میں سوار افراد چھتیس گڑھ کی راجدھانی رائے پور سے نیشنل ہائیوے 53 کے راستے ناگپور آ رہے تھے۔ اس معاملے میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔

 

دوسری طرف مہاراشٹر کے ناندیڑ ضلع میں ہوئے ایک بھیانک سڑک حادثہ میں 8 افراد کی موت ہو گئی جبکہ 7 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ حادثہ ناندیڑ-بھوکَر راستے پر واکد گاؤں کے قریب پیش آیا۔ یہاں تیز رفتار ٹرک اور پک اپ گاڑی کے درمیان آمنے سامنے زوردار ٹکر ہو گئی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ پک اپ گاڑی کے پرخچے اڑ گئے اور وہ سڑک کے کنارے جا گری۔

 

حادثے کے بعد موقع پر چیخ و پکار مچ گئی۔بتایا جا رہا ہے کہ حادثہ کے وقت دونوں گاڑیاں تیز رفتاری سے چل رہی تھیں۔ واکد گاؤں کے قریب اچانک دونوں گاڑیوں کے درمیان آمنے سامنے کی ٹکر ہو گئی جس کی آواز سن کر آس پاس کے لوگ موقع پر پہنچ گئے

 

اور راحت و بچاؤ کا کام شروع کر دیا۔ جمعرات کی شب پیش آئے اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور بچاؤ دستہ موقع پر پہنچ گیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر باہر نکال کر اسپتال بھیجا گیا۔ کچھ زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔پولیس انسپکٹر جگدیش ونڈروار نے حادثہ میں 8 افراد کی موت کی تصدیق کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button