انٹر نیشنل

سعودی عرب کی قسمت چمکی – مدینہ میں 110 ٹن یورینیم کے وسیع ذخائر دریافت

ایران جنگ کے باعث مشکلات سے دوچار سعودی عرب کے لئے ایک بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے۔ سعودی عرب کے مدینہ منورہ کے علاقہ میں 110 ٹن خام یورینیم سمیت متعدد نایاب معدنیات کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

 

سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے بتایا کہ مدینہ کے علاقے میں واقع جبل سید منصوبے کے مقام پر معدنیات کی تلاش اور مطالعات کے دوران تقریباً 110 ٹن نایاب معدنیات اور یورینیم کے ذخائر کا پتہ چلا ہے۔

 

ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے باعث سعودی عرب کو مختلف مشکلات کا سامنا ہے۔ ایران کے حمایت یافتہ حوثی جنگجوؤں کی جانب سے سعودی عرب کے خلاف حملوں کے نتیجہ میں تیل کے شعبہ کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے۔

 

بندرگاہوں اور تیل بردار بحری جہازوں کو بھی نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات ہیں، جس سے سعودی عرب کو بھاری نقصانات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ایسے حالات میں یورینیم کے ذخائر کی دریافت سعودی عرب کے لیے بڑی اقتصادی اور اسٹریٹجک پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔

 

سنی اکثریتی سعودی عرب اور شیعہ اکثریتی ایران کے درمیان طویل عرصے سے کشیدگی رہی ہے، تاہم حالیہ عرصے میں دونوں ممالک تعلقات بہتر بنانے اور حالات معمول پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

 

دوسری جانب سعودی عرب نے 2030 تک اپنی جوہری صلاحیت کو مضبوط بنانے کا نشانہ بھی مقرر کر رکھا ہے۔ سعودی عرب امریکہ کے تعاون سے جوہری پروگرام پر کام کر رہا ہے۔ ایسے وقت میں ملک میں یورینیم کے ذخائر کی دریافت کو اس کے جوہری پروگرام کے لئے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button