جنرل نیوز

کاماریڈی ضلع میں ڈی جے قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی، سامان ،منتظمین، ڈی جے مالک اور آپریٹر کے خلاف مقدمہ درج

ڈی جے قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی، سامان ،منتظمین، ڈی جے مالک اور آپریٹر کے خلاف مقدمہ درج

 

کاماریڈی (سید کوثر علی کی رپورٹ)

ضلع کاماریڈی کے سداشیونگر پولیس اسٹیشن حدود کے وجّے پلی گاؤں میں سپریم کورٹ کی ہدایات اور پولیس کے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ڈی جے چلانے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈی جے گاڑی اور دیگر سامان ضبط کرلیا۔

 

پولیس کے مطابق گاؤں کے عوام کی شکایت پر کارروائی کی گئی۔ Dhagad یوتھ کے زیر اہتمام قواعد کے برخلاف ڈی جے چلانے کی تصدیق کے بعد منتظمین کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ اس کے علاوہ ڈی جے مالک اور آپریٹر کے خلاف بھی کیس درج کیا گیا ہے۔پولیس نے Eicher گاڑی (TS12EH6901)، 1500 واٹ باس، 6HF ٹاپ اسپیکر، 3 ایمپلی فائر، 20 KVA جنریٹر، ٹرسٹ اسٹینڈ، مکسر اور Lenovo لیپ ٹاپ ضبط کرلیا۔

 

سداشیونگر پولیس نے واضح کیا کہ سپریم کورٹ کی ہدایات اور پولیس کے ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ڈی جے چلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ عوام سے اپیل کی گئی کہ پرامن ماحول برقرار رکھنے کے لیے پولیس سے تعاون کریں

متعلقہ خبریں

Back to top button