انٹر نیشنل

شاہ سلمان کی زیر سرپرستی “خلیجی کپ” کا آغاز 23 ستمبر سے پہلی بار جدہ شہر میں ہوگا

کے این واصف

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی زیرسرپرستی عرب گلف کپ فٹبال چیمپئن شپ کا 27 واں ایڈیشن “خلیجی 27” کا آغاز سعودی قومی دن 23 ستمبر 2026 کو جدہ میں ہو گا۔

 

سعودی خبر رساں ایجنسی “ایس پی اے” کے مطابق جدہ شہر میں شروع ہونے والا یہ ٹورنامنٹ 6 اکتوبر تک جاری رہے گا، جس میں آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی، جس میں 15 میچ کھیلے جائیں گے۔

 

چیمپئن شپ کے مقابلے شاہ عبداللہ اسپورٹس سٹی اور شہزادہ عبداللہ الفیصل اسپورٹس سٹی کے فٹبال اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ خلیجی کپ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ جدہ اس ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔

 

میچز میں گروپ اے میں سعودی عرب، عراق ، عمان اور کویت جبکہ گروپ بی میں قطر ، متحدہ عرب امارات، بحرین اور یمن شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button