نظام آباد میں گنیش تہوار کے پس منظر میں، پولیس کمشنر پی سائی چیتنیا نے نصف شب شہر میں اچانک معائنہ کیا

نظام آباد میں گنیش تہوار کے پس منظر میں، پولیس کمشنر پی سائی چیتنیا نے نصف شب شہر میں اچانک معائنہ کیا
امن و امان میں خلل پیدا کرنے عناصر کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا
نظام آباد 14/ستمبر (اردو لیکس )
کمشنر پولیس نظام آباد مسٹر پی سائی چیتنیا نے اس بات کو یقینی بنانے پر خصوصی توجہ مرکوز کی کہ گنیش تہوار پرامن طریقے سے اور کسی ناخوشگوار واقعات کے بغیر منعقد ہو گنیش تہوار کے پس منظر میں، کمشنر پولیس بذات خود نصف شب شہر کے کئی اہم علاقوں کا دورہ کیا اور حفاظتی انتظامات کا اچانک معائنہ کیاا
س موقع پر پولیس کمشنر نے گنیش منڈلوں میں کئے گئے حفاظتی انتظامات، پولیس ملات کی ڈیوٹی، ٹریفک کی صورتحال، عوام کی نقل و حرکت، رات کے وقت حفاظتی اقدامات وغیرہ کا معائنہ کیا اور خاص طور پر پولس افسران اور پولیس ملازمین کو چوکس رہنے کا مشورہ دیا تاکہ گنیش منڈلوں میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔ انہوں نے گنیش تہوار کے پیشِ افسران کو ہدایت دی کہ وہ ان علاقوں میں خصوصی نگرانی قائم کریں
جہاں رات کے وقت عقیدت مند اور نوجوان کثیر تعداد میں گھومتے ہیں اور ٹریفک میں خلل کو روکنے کے لیے اقدامات کریں۔ انہیں یہ بھی ہدایت دی کہ وہ ڈی جے، بہت زیادہ شور، سڑکوں پر گروپوں کا غیر ضروری جمع ہونا، اور شراب کے نشے میں گاڑی چلانے جیسے مسائل پر خصوصی توجہ دیں۔
کمشنر نے ہدایت دی کہ پولس افسران فیلڈ لیول پر موجود رہیں اور گنیش تہوار اور وسرجن کے پروگرام مکمل ہونے تک صورتحال کی مسلسل نگرانی کریں۔ پولس کمشنر نے عوام اور گنیش منڈل کے منتظمین سے اپیل کی کہ وہ محکمہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور پرامن ماحول میں عقیدت کے ساتھ تہوار کا انعقاد کریں۔
پولس کمشنر نے واضح کیا کہ نظام آباد محکمہ پولس مسلسل دن رات چوکس رہتا ہے اور عوام کی حفاظت اس کا بنیادی مقصد ہے اور امن و امان میں خلل ڈالنے والے عناصر کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔اس موقع پر شہر کے مختلف علاقوں جن میں پھولانگ، آر آر چوراہا، قلعہ چوراہا، بودھن بس اسٹانڈ، شردھانند گنج، دوبہ، اروندھتی نگر، سبھاش نگر، چندر شیکھر کالونی، کنٹیشور ، ودیوت نگر، گوپن پلی، مبارک نگر اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا علاوہ ازیں قلعہ روڈ پر پیش آئے موٹر سائیکل گاڑیوں کے درمیان سڑک حادثہ میں زخمی افراد کو ایک آٹو میں سرکاری جنرل ہاسپٹل میں علاج منتقل کیا



