جرائم و حادثات
کورٹلہ ٹاون میں آنگن واڑی ٹیچر کا قتل
جگتیال ضلع کے کورٹلہ ٹاون میں چہارشنبہ کی صبح ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں پرکاشم روڈ کی رہنے والی انگن واڑی ٹیچر انّما لکشمی کو بے دردی سے قتل کردیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، لکشمی کے شوہر نریش نے بیوی کے کردار پر شک کرتے ہوئے اس کے گلے میں تولیہ لپیٹ کر دم گھونٹ دیا، جس سے اس کی موت ہوگئی۔
بتایا جاتا ہے کہ میاں بیوی کے درمیان کچھ عرصے سے اکثر جھگڑے ہو رہے تھے۔ اس کے باعث لکشمی کچھ عرصے سے اپنے دو بچوں کے ساتھ شوہر سے الگ رہ رہی تھی۔ تقریباً ایک ہفتہ قبل نریش نے لکشمی کو مناکر اپنے گھر واپس لے آیا تھا۔
آج صبح لکشمی کی ہلاکت کے بعد پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ قتل کی اصل وجہ اور واقعہ کی مکمل تفصیلات پولیس کی تفتیش کے بعد سامنے آئیں گی



