جرائم و حادثات

حیدرآباد باغ جہاں آرا قتل واقعہ۔ بیٹی کو ہراساں کرنے سے روکنے پر جان لینے کا انکشاف

حیدرآباد: حیدرآباد کے پرانے شہر میں باپ بیٹے پر قاتلانہ حملہ کیا گیا اس واقعہ میں جہاں باپ کی موت ہوگئی وہیں بیٹا شدید زخمی ہے۔ قتل کی وجہ یہ بتائی گئی کہ حملہ آور مقتول کی بیٹی کو پریشان کر رہا تھا جس پر انہوں نے اعتراض کیا اور اسے روکنے کی کوشش کی۔

 

یہ واردات جمعرات کی شام باغ جہاں آرا یاقوت پورہ علاقہ میں اس وقت پیش آئی جب ملزم حبیب حشمت علی خان کے گھر میں داخل ہوگیا اس نے

 

منصوبہ بند طریقہ سے حشمت علی خان اور ان کے بیٹے 16 سالہ عمر پر خنجر سے حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں باپ کی موت ہوگئی اور بیٹا زخمی ہوگیا۔

 

مقامی ذرائع کے مطابق حشمت علی خان کی بیٹی سے ملزم  یکطرفہ محبت کرتا تھا اور اسے ہراساں کر رہا تھا جس پر حشمت علی خان نے اعتراض کیا اور نوجوان کو روکنے کی کوشش کی جس پر وہ برہم ہو گیا‌ اور اس نے ان کا قتل کردیا۔

 

واردات کے بعد پولیس نے حرکت میں آتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا تاہم اس بات کی تصدیق نہیں کی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button