نارائن پیٹ میں 20ستمبر کو سیرتِ نبوی ﷺ ٹیلنٹ ٹیسٹ، اول انعام ایک لاکھ روپے

نارائن پیٹ:17 ستمبر (اردو لیکس) نارائن پیٹ کے مدارس و اسکول اور کالجس کے طلبہ و طالبات میں سیرتِ نبوی ﷺ سے متعلق معلومات کو فروغ دینے اور ان کی حوصلہ افزائی کے مقصد سے مدرسہ انوار محمدی، موتی نگر محبوب نگر کے زیر اہتمام سیرت ٹیلنٹ ٹیسٹ برائے طلبہ و طالبات تحریری انعامی مقابلہ منعقد کیا جا رہا ہے۔
منتظمین کے مطابق اس مقابلے میں لڑکے اور لڑکیاں دونوں حصہ لے سکتے ہیں۔ مقابلے میں انعام اول بطور ایک لاکھ روپے مقرر کیا گیا ہے، جبکہ دوسرا مقام حاصل کرنے والے امیدوار کو 50 ہزار روپے، تیسرا مقام کو 25 ہزار روپۓ نقد انعام دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ پانچ تربیتی انعامات 2 ہزار روپے فی کس بھی رکھے گئے ہیں
۔ مقابلے میں شرکت کے لیے داخلہ فیس 200 روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ داخلہ کی تاریخ 18 ستمبر 2026 مقرر کی گئی۔ تحریری امتحان 20 ستمبر 2026 کو میٹرو کلاسک فنکشن ہال نارائن پیٹ میں منعقد ہوگا۔
مقابلہ میں حصہ لینے والے طلباء مدرسہ دار العلوم دینیہ جامع مسجد میں ربط کریں مزید تفصیلات کے لیے 9441847860 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔



