نیشنل

بچوں کے پاسپورٹ رولس میں بڑی تبدیلی۔ حکومت ہند کا نوٹفکیشن جاری

نئی دہلی: وزارتِ خارجہ نے پاسپورٹ قوانین میں ترمیم کرتے ہوئے 15 سال سے کم عمر بچوں کو جاری کیے جانے والے عام 36 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کی مدت 5 سال مقرر کردی ہے یا بچے کے 18 سال کی عمر تک جو بھی پہلے ہو

 

یہ تبدیلی پاسپورٹس (ترمیمی) قواعد 2026 کے ذریعے نافذ کی گئی ہے۔ نئے قواعد سرکاری گزٹ میں اشاعت کی تاریخ سے نافذ العمل ہوگئے ہیں۔یہ ترمیم 15 ستمبر 2026 کو پاسپورٹس ایکٹ 1967 کی دفعات کے تحت کی گئی۔

 

اس کے ذریعے پاسپورٹس رولس 1980 کے رول 12 میں ترمیم کی گئی ہے جس میں نابالغوں کو جاری کیے جانے والے پاسپورٹ کی مدت سے متعلق ضوابط موجود ہیں تاہم اگر پانچ سال کی مدت مکمل ہونے سے پہلے بچے کی عمر 18 سال ہوجاتی ہے تو پاسپورٹ 18 سال کی عمر مکمل ہوتے ہی غیر مؤثر ہوجائے گا

 

اس کا مطلب ہے کہ پاسپورٹ کی اصل مدت اس وقت بچے کی عمر پر منحصر ہوگی جب پاسپورٹ جاری کیا گیا ہو۔نوٹیفکیشن کے ذریعے پاسپورٹ درخواست کی فیس سے متعلق رول 8 میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔ موجودہ عبارت کو تبدیل کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مختلف اقسام کی پاسپورٹ درخواستوں کے لیے قابل ادائیگی فیس قواعد کے شیڈول IV میں متعلقہ درخواست کے سامنے مقررہ شرح کے مطابق وصول کی جائے گی۔

 

یہ تازہ نوٹیفکیشن جون 2026 میں پاسپورٹس رولز 1980 میں کی گئی سابقہ ترمیم کے بعد جاری کیا گیا ہے۔ پاسپورٹس رولز پہلی مرتبہ دسمبر 1980 میں پاسپورٹس ایکٹ کے تحت جاری کیے گئے تھے۔

 

ترمیم شدہ ضوابط گزٹ آف انڈیا میں اشاعت کے بعد اب نافذ العمل ہوگئے ہیں۔ 15 سال سے کم عمر بچوں کے پاسپورٹ کے لیے درخواست دینے والے والدین اور سرپرستوں کو بین الاقوامی سفر اور مستقبل میں پاسپورٹ کی تجدید کی منصوبہ بندی کرتے وقت پاسپورٹ کی نئی مدتِ کار کو مدنظر رکھنا ہوگا۔

 

ترمیم شدہ شق کے تحت 15 سال سے کم عمر بچے کو جاری کیا جانے والا عام 36 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ جاری ہونے کی تاریخ سے 5 سال تک کارآمد رہے گا۔

Shadi
Shadi

متعلقہ خبریں

Back to top button