اسپشل اسٹوری
نومولود لڑکیوں کی توجہ انسانی چہروں پر زیادہ – تحقیق میں انکشاف،

حیدراباد – آنکھیں کھول کر دنیا کو دیکھنا شروع کرنے کے چند گھنٹوں بعد ہی نومولود لڑکے اور لڑکیاں مختلف چیزوں پر توجہ مرکوز کرتے ہیں۔ برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی کے محققین کی جانب سے 130 نومولود بچوں پر کی گئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے۔
تحقیق کے دوران دیکھا گیا کہ تمام بچے انسانی چہروں کی جانب متوجہ ہوئے، تاہم ان کے دیکھنے کے دورانیے کا تجزیہ کرنے پر معلوم ہوا کہ نومولود بچیاں اوسطاً انسانی چہروں کو زیادہ دیر تک دیکھتی ہیں، جبکہ نومولود لڑکے اشیا کو دیکھنے میں نسبتاً زیادہ دلچسپی لیتے ہیں۔
محققین کے مطابق حمل کے دوران ہارمونز اور جینیاتی عوامل پیدائش کے فوراً بعد بچوں کی توجہ کو متاثر کرنے والے عوامل میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔



