جرائم و حادثات

حیدرآباد کے پرانے شہر میں دلخراش حادثہ نوجوان ہلاک

حیدرآباد: پرانے شہر کے شاہ علی بنڈہ چوراہے پر آج رونما دلخراش سڑک حادثہ میں ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

 

خاندانی ذرائع کے مطابق مہلوک نوجوان کی شناخت 22 سالہ صدام کے طورپر کی گئی ہے جن کا تعلق ریاست بہار سے تھا۔ وہ شہر کی ایک کمپنی میں ڈیلیوری بوائے کے طورپر کام کیا کرتے تھے۔

 

آج صبح وہ ٹو وہیلر پر جارہے تھے کہ انھیں تیز رفتار آرٹی سی بس نے ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں صدام کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ مغل پورہ پولیس نے بس ڈرائیور کے

 

خلاف کیس درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button