عرس حضرت سید شاہ محمد تقی سبز پوش قادریؒ کا آغاز
عرس حضرت سید شاہ محمد تقی سبز پوش قادریؒ کا آغاز
نارائن پیٹ: 22 ستمبر (اردو لیکس)ریاست تلنگانہ کے نارائن پیٹ ٹاون میں واقع درگاہ حضرت سید شاہ محمد تقی سبز پوش قادریؒ کے سالانہ عرس تقاریب کا آغاز آج پرچم قادریہ سے ہوا۔ جو ٹاؤن کی جامع مسجد کے روبرو پٹیل ہاؤس سے پرچم قادریہ سے جلوس کا آغاز ہوا۔
جلوس ٹاؤن کے مختلف مقامات سے گزرتے ہوئے درگاہ شریف پر پہنچا۔ سجادہ نشین درگاہ سید شاہ غیاث الدین قادری نے جلوس کی صدارت کی جلوس میں عقیدت مندان کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ واضح رہے کہ 23 ستمبر بروز چہارشنبہ کو بعد نماز عشاء صندل کٹہ سے جلوس صندل نکالا جائے گا اور 24 ستمبر کو گیارہویں شریف ہوگی۔ 25 ستمبر کو بعد نماز فجر محفل زیارت منعقد ہوگی
۔ اور جلسہ عظمت اولیاء کا انعقاد عمل میں آئے گا۔ اور اسی رات احاطہ درگاہ میں محفل سماع منعقد ہوگی۔درگاہ انتظامی کمیٹی نے عامتہ المسلمین سے شرکت کی گزارش کی گی ہے



