محترمہ رحیم سلطانہ کو آئی آئی ایچ ایم کا بیسٹ ہیڈ مسٹریس ایوارڈ
محترمہ رحیم سلطانہ کو آئی آئی ایچ ایم کا بیسٹ ہیڈ مسٹریس ایوارڈ
حیدرآباد 3-اکتوبر (اردو لیکس )محترمہ رحیم سلطانہ ہیڈ مسٹریس گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکو ل دبیر پورہ( چار مینار منڈل 2) بنت جناب محمد ضمیر الدین زوجہ جناب خواجہ خطیب الدین کو شاندار تعلیمی خدمات کے پیش نظر آئی آئی ایچ ایم( انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہوٹل مینجمنٹ )کی جانب سے بیسٹ ہیڈ مسٹریس ایوارڈ عطا کیا گیا
محترمہ کا پہلا تقرر گورنمنٹ پرائمری اسکول گڈی باولی (چار مینار 2) میں 2002 ءمیں عمل میں آیا تھا انہوں نے گورنمنٹ پرائمری اسکول یاقوت پورہ میں بھی نمایاں خدمات انجام دی ہیں ایوارڈ ملنے پر ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر چارمینار زون جناب کے شراون کمار’ ڈپٹی آئی او ایس چار مینار 2 جناب مدن موہن ریڈی ‘جناب محمداحمد خان (گورنمنٹ ہائی اسکول دریچہ ماتا)’ جناب محمد حسام الدین ریاض کے علاوہ محترمہ گوہر جہاں لیکچرر عربک گورنمنٹ ڈگری کالج فار ویمن حسینی علم’ محترمہ عرشیہ جبین’ محترمہ جویریہ صباحت جی پی ایس بندل گوڑہ’ محترمہ امیمہ ثمرین’ جناب خواجہ زہیب الدین’ جناب خواجہ ادیب الدین’ ڈاکٹر صالحہ شاہین گورنمنٹ جونیئر کالج چنچل گوڑہ ‘محترمہ شبانہ بیگم’ محترمہ نازیہ اکبر’ محترمہ ناہیدہ بیگم’ پری پرائمری ٹیچر محترمہ انوری بیگم ‘محترمہ حمیرہ فرحین ہیڈ مسٹریس گورنمنٹ پرائمری اسکول املی بن یاقوت پورہ’ محترمہ آمنہ مبین صدر معلمہ گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول قاضی پورہ
‘محترمہ فاریہ بیگم ‘محترمہ احمدی مسرت ‘محترمہ آئی سریتا سی آر پی جی پی ایچ ایس چنچل گوڑہ کلسٹر چار مینار 2 ،جی ناگیندر نائک سی آر پی جی جی ایچ ایس چادر گھاٹ نیو کلسٹر چار مینار 2’ پانڈو رنگیاایم آئی ایس چار مینار 2 اور محترمہ کے ونجا کے علاوہ اساتذہ تنظیموں کے قائدین اور دیگر ذمہ داران نے دلی مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا



