ایجوکیشن
کریم نگر میں صُفّہ ہائی اسکول کے زیر اہتمام مفت طبی کیمپ
کریم نگر (اردو لیکس) کریم نگر شہر میں صُفّہ ہائی اسکول کے چیئرمین ابوذر معین الدین کی نگرانی میں سن رائز ہاسپٹلس کے تعاون سے مفت طبی کیمپ منعقد کیا گیا۔
اس موقع پر پروٹیکشن آف لیگل اینڈ ہیومن رائٹس ایسوسی ایشن کے بانی و سی ای او سید عبد الکریم اور نیشنل اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد نجیرالدین نے مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ پروگرام میں محمد رفیع، ستیہ، اسکول کے اساتذہ اور طلبہ بھی موجود تھے۔
اس کیمپ کا مقصد عوام کو مفت طبی سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ صحت کے تعلق سے شعور بیدار کرنا تھا۔



