نئی نسل میں فکرِ اقبال کے فروغ اور ادبی ذوق کی آبیاری ضروری نظام آباد میں یومِ اقبال کے موقع پر مختلف قائدین کا خطاب

نظام آباد : شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبالؒ کے یومِ پیدائش کے موقع پر نظام آباد میں طلبہ و نوجوانوں میں فکرِ اقبال، قومی شعور اور ادبی ذوق کو فروغ دینے کے مقصد سے علامہ اقبال ویلفیئر سوسائٹی و لائبریری قلعہ نظام آباد میں 16 نومبر 11 بجے دن "یوم اقبال "کا انعقاد عمل میں آیا
۔مہمان خصوصی کی حیثیت سے مدعو مسٹر ایم مہیندر ،میونسپل کارپوریٹر وارڈ 28 نے سوسائٹی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ مختلف علمی و فلاحی کاموں کے ذریعے نونہالوں کی مستقبل کو تابناک بنانے کی کوششیں قابل ستائش ہے انہوں ہر ممکنہ تعاون دینے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئےسوسائٹی کے بانیان سید واجد علی اور مجیدعارف نظام آبادی کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ اس وقت کے ایم ایل اے مسٹر ستیش پوار ،میونسپل کونسلر مسٹر رکمیا سے کامیاب نمائندگی کرتے ہوئے لائبریری ہال کی تعمیر عمل میں لائی گئی۔
ضلع نظام آباد کے لئے ایک مثالی کارنامہ ہے۔ مسٹر سیدواجدعلی،حائل،سعودی عرب نے قومی یکجہتی کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا انہوں نے کہا کہ آپسی بھائی چارے کے ذریعے ہی ملک و قوم کی ترقی ممکن ہے۔ مہمان خصوصی مسٹر سید عثمان علی شوکت، ایڈیٹر روزنامہ "فکرجمہور” و نمائندہ "آداب تلنگانہ ” نے کہا کہ نئی نسل کو اقبال کے افکار و تعلیمات سے روشناس کرانے اور انہیں مطالعہ، تحریر اور تقریر کی جانب راغب کرنا از حد ضروری ہے۔
اس اجلاس کومشیر مسرز ملک مظہر اللہ احمد انجینئر، مشیر اعلی، سید فیروز علی صدر، عظیم ملک سکریٹری، شیخ امروز نائب صدر، سید ساجد ،شریک معتمد، سید ساجد خازن کے علاوہ محمد عمر ببلو سابق صدر، نے بھی مخاطب کیا۔مہمانان خصوصی کے ہاتھوں تحریری و تقریری مقابلہ میں انعام پانے والے طلباء و طالبات کو اعزازات و انعامات تقسیم کئے گئے۔اس تقریب میں مسرز محمد جنید، پبلک اسکول، محمد غوث،امیر علی،محمد عامر کے علاوہ طلباء و نوجوانوں کی کثیر تعداد شریک تھی۔




