ہیلت

کریم نگر سیول ہاسپٹل کے بچوں کے وارڈ میں بنیادی سہولیات کا فقدان، والدین پریشان

محمد نذیر الدین 

کریم نگر: کریم نگر کے سیول ہاسپٹل کے بچوں کے وارڈ میں بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث مریض بچوں کے والدین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

 

والدین کے مطابق وارڈ میں زیرعلاج کئی بچوں کو کھانسی اور دیگر صحت سے متعلق شکایات ہیں، تاہم بعض ضروری سیرپ اور ادویات دستیاب نہ ہونے کی شکایات سامنے آئی ہیں۔ اس کے علاوہ وارڈ میں صفائی کے انتظامات بھی ناقص ہونے کا الزام ہے۔

 

والدین کا کہنا ہے کہ وارڈ کے واش روم انتہائی گندے ہیں، جبکہ شدید گرمی کے باوجود بعض پنکھے مناسب طریقہ سے کام نہیں کر رہے ہیں۔ گرمی کے باعث بچوں کے ساتھ موجود والدین کو خاص طور پر رات کے اوقات میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

 

مریض بچوں کے والدین نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بچوں کے وارڈ میں صفائی کے انتظامات، ادویات کی دستیابی، پنکھوں اور واش روم کی صورتحال کا فوری جائزہ لیتے ہوئے ضروری سہولیات فراہم کی جائیں۔

 

عوام اور مریضوں کے والدین نے ڈی ایم اینڈ ایچ او سے بھی اس معاملے میں فوری مداخلت کرتے ہوئے مناسب اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button