کسی مذہب کی توہین نہیں کی – میرے نام سے جھوٹی خبریں بند کریں.؛ عرفان پٹھان کا دوٹوک جواب

اپنے نام سے جھوٹی خبریں پھیلانے پر عرفان پٹھان برہم، مداحوں سے اپیل
حیدرآباد: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی عرفان پٹھان نے سوشل میڈیا پر اپنے نام سے جھوٹی خبریں پھیلائے جانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ انہوں نے کبھی کسی مذہب کی توہین کرنے والی بات نہیں کہی۔ انہوں نے مداحوں سے اپیل کی کہ ان سے منسوب بیانات پر یقین نہ کریں اور ایسی خبروں کو دوسروں تک پہنچانے سے پہلے ان کی سچائی کی تصدیق کرلیں۔
عرفان پٹھان نے انسٹاگرام پر کہا کہ بعض افراد محض ویوز حاصل کرنے کے لئے ان کا نام استعمال کرتے ہوئے بے بنیاد خبریں پھیلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بغیر کسی ثبوت کے ان کے نام سے فرضی خبریں نشر کی جارہی ہیں۔
اگر کوئی خبر براہ راست ان کی جانب سے جاری نہیں کی گئی ہے تو اس پر یقین نہ کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے نہ کبھی اپنے مذہب کے خلاف اور نہ ہی کسی دوسرے مذہب کے بارے میں غلط بات کہی ہے
۔ عرفان پٹھان نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ایسے الزامات پر یقین کرنے یا انہیں دوسروں کے ساتھ شیئر کرنے سے پہلے حقائق کی تصدیق ضرور کی جائے۔



