جرائم و حادثات

حیدرآباد میں خاتون کے قتل کا معمہ حل، 5 ہزار کیلئے واردات کا انکشاف

حیدر آباد۔ناگول پولیس نے خاتون کے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے دو ملزمین کو گرفتار کر لیا۔ تحقیقات کے دوران یہ انکشاف ہوا کہ 5 ہزار روپے کے لئے یہ واردات انجام دی گئی ہے۔

 

ناگول پولیس کے مطابق 46 سالہ منگماں نامی خاتون کی نعش دو روز قبل پولیس کو سنسان مقام سے برہنہ حالت میں دستیاب ہوئی تھی۔ نعش کے پاس شراب کی بوتلیں بھی دستیاب ہوئی تھیں۔اس معاملہ میں پولیس نے تحقیقات کرتے ہوئے 2 ملزمین ایلیا اور سیتا رام کو گرفتار کر لیا۔

 

تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ ملزمین 5 ہزار روپے دینے کا وعدہ کر کے 29 ستمبر کو خاتون کو ایک سنسان مقام پر لے گئے جہاں شراب نوشی کے بعد خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی۔ رقم کا مطالبہ کرنے پر انہوں نے گلا گھونٹ کر خاتونکا قتل کر دیا تھا۔

 

اس معاملہ میں پولیس نے دونوں ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے مزید تحقیقات جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button