جرائم و حادثات

ماں کی اوڑھنی بائیک کے پہیے میں پھنس گئی – سڑک پر گرنے سے 45 دن کی بچی کی موت ؛ تلنگانہ کے جگتیال ضلع میں واقعہ

جگتیال: تلنگانہ کے ضلع جگتیال کے پیگڈاپلی منڈل کے موضع ایتوپلی سے تعلق رکھنے والی 45 روزہ بچی سڑک حادثے میں ہلاک ہوگئی۔

 

تفصیلات کے مطابق گاؤں کے بومّاگونی کشن اور کویتا اپنی بیٹی کو بخار آنے پر جمعرات کو کریم نگر کے ایک ہاسپٹل لے گئے تھے۔ علاج کے بعد دونوں میاں بیوی بچی کے ساتھ بائیک پر گھر واپس لوٹ رہے تھے کہ ضلع کریم نگر کے رامڑگو منڈل کے گوپال راؤ پیٹ کے قریب کویتا کی اوڑھنی بائیک کے پہیے میں پھنس گئی،

 

جس کے نتیجے میں ماں اور بچی سڑک پر گر پڑے۔ حادثے میں شدید زخمی ہونے والی 45 روزہ بچی کی موت ہوگئی۔ اس واقعہ سے گاؤں میں غم کی لہر دوڑ گئی

متعلقہ خبریں

Back to top button