عمرہ زائرین کیلئے بھی حکومت ہند کی اہم ایڈوائزری

نئی دہلی: سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہندوستانی قونصل جنرل نے بھی پروازوں میں جاری رکاوٹوں کے پیشِ نظر ایک ایڈوائزری جاری کی ہے۔
قونصل خانے نے خاص طور پر عمرہ زائرین کو ہدایت دی ہے کہ وہ جدہ اور مدینہ کے راستے سفر کرتے وقت اپنی متعلقہ ایئرلائنز سے پروازوں کی تازہ صورتِ حال معلوم کرتے رہیں۔
اس کے علاوہ مسافروں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے ٹریول ایجنٹس اور عمرہ خدمات فراہم کرنے والے اداروں سے مسلسل رابطے میں رہیں۔متاثرہ ہندوستانی شہریوں کی مدد کے لیے جدہ کے ہندوستانی قونصل خانے نے بھی 24 گھنٹے فعال کنٹرول روم قائم کیا ہے۔
دس اکتوبر کو سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے بتایا تھا کہ ہفتے کی دوپہر کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو نشانہ بنانے والے حملے میں 12 افراد ہلاک اور 309 زخمی ہوئے تھے۔
ہندوستانی شہریوں کے لیے اہم مشورہ: سفر سے قبل اپنی ایئرلائن سے پرواز کی تصدیق کریں مقامی حکام کی ہدایات پر عمل کریں اور غیر مصدقہ خبروں یا ویڈیوز کو آگے نہ پھیلائیں۔



