تلنگانہ

روزگار کی تلاش میں روس جانے والا کاماریڈی ضلع کا نوجوان افضل خان جنگ میں ہلاک – ایجنٹ نے دھوکہ سے فوج میں کرایا تھا بھرتی

روزگار کے لئے روس جانے والا کاماریڈی کا نوجوان جنگ کی بھینٹ چڑھ گیا، روسی فوج میں بھرتی کے بعد موت

 

کاماریڈی، 13 اکتوبر (اردو لیکس): تلنگانہ کے ضلع کاماریڈی کے تڈکول گاؤں سے تعلق رکھنے والے افضال خان کی روس۔یوکرین جنگ میں موت کی اطلاع سے اس کے افراد خاندان اور مقامی عوام میں غم کی لہر دوڑ گئی

 

۔ بتایا جاتا ہے کہ افضال خان رواں سال فروری میں روزگار کی تلاش میں روس روانہ ہوا تھا، جہاں وہ تقریباً پانچ ماہ تک میکینک کے طور پر کام کرتا رہا۔ بعد ازاں ایک ایجنٹ نے اسے ردھوکہ سے وسی فوج میں بھرتی کرادیا، جس کے بعد وہ روس۔یوکرین جنگ میں شامل ہوگیا۔

 

افراد خاندان کو حال ہی میں اس کی موت کی اطلاع موصول ہوئی۔ افضال خان کے ایک ساتھی مزدور نے آڈیو پیغام روانہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس کی موت تقریباً 10 روز قبل ہوئی تھی۔ اس اطلاع کے بعد خاندان پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا۔ روزگار کے حصول اور بہتر مستقبل کی امید لے کر بیرون ملک جانے والے نوجوان کی جنگ میں موت نے کئی سوالات کھڑے کردیئے ہیں

 

۔ تاہم، اس کی موت کے حالات، روسی فوج میں بھرتی کے طریقۂ کار اور نعش کی واپسی سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button