ہیرا گولڈ کے متاثرین کو بڑی راحت، 103.26 کروڑ روپے مالیتی جائیدادوں کی نیلامی کے عمل میں تیزی

حیدرآباد: سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق ہیرا گروپ کی سربراہ نوہیرا شیخ کی ضبط شدہ جائیدادوں کی نیلامی کے عمل میں تیزی لاتے ہوئے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے حکام نے 103.26 کروڑ روپے مالیت کی 9 جائیدادوں کس رجسٹریشن کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا ہے۔
سپریم کورٹ کے احکامات کے تحت ای ڈی نے اس ای نیلامی کا انعقاد اس مقصد سے کیا کہ دھوکہ دہی کا شکار ہونے والے اصل متاثرین اور رقم جمع کرانے والوں کو انصاف مل سکے۔نیلامی میں فروخت ہونے والی اہم جائیدادیں۔حیدرآباد کے بنجارہ ہلز، روڈ نمبر 12 پر واقع ایم ایل اے کالونی میں ایک پُرتعیش مکان
اس کے علاوہ شیخ پیٹ میں موجود 6 لگژری فلیٹس بھی نیلامی میں فروخت ہونے والی جائیدادوں میں شامل ہیں۔ان جائیدادوں کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم جلد ہی مستحق متاثرین میں مرحلہ وار تقسیم کی جائے گی۔ہیرا گروپ کی کمپنیوں نے سالانہ 36 فیصد سے زیادہ منافع دینے کا وعدہ کرکے ملک بھر میں
لاکھوں افراد سے تقریباً 5,978 کروڑ روپے سے زائد کی رقم جمع کی تھی۔ تاہم بعد میں کمپنیوں نے رقم واپس کرنے سے ہاتھ کھینچ لیے۔سرمایہ کاروں کو منافع تو دور ان کی اصل رقم بھی واپس نہیں ملی جس کے بعد متاثرین نے پولیس سے رجوع کیا۔تلگو ریاستوں کے علاوہ ملک کے مختلف علاقوں میں درج ایف آئی آر کی بنیاد پر
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اس معاملے کی تحقیقات شروع کیں۔ ای ڈی نے انسدادِ منی لانڈرنگ قانون کے تحت کارروائی کرتے ہوئے اب تک 428 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی جائیدادیں عارضی طور پر ضبط کی ہیں۔
اس کیس کی مرکزی ملزمہ نوہیرا شیخ سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق فی الحال عدالتی حراست میں ہیں۔ای ڈی نے واضح کیا ہے کہ دھوکہ دہی کا شکار ہونے والے ہر متاثرہ شخص کو انصاف دلانے تک باقی ضبط شدہ جائیدادوں کی بھی مرحلہ وار نیلامی کی جائے گی۔



