انٹر نیشنل

مکرمہ اور مدینہ منورہ کی جانب حوثیوں کے میزائل حملے – بیلسٹک میزائلوں کو سعودی فضائی دفاعی نظام نے مار گرايا

Photo courtesy to Arab News

حیدرآباد -25 اکتوبر ( اردو لیکس ڈیسک) مغربی ایشیا میں کشیدگی ایک بار پھر عروج پر پہنچ گئی ہے۔ یمن کے ایران نواز حوثی باغیوں نے سعودی عرب پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا۔ اطلاعات کے مطابق، مسلمانوں کے مقدس شہر مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کو نشانہ بناتے ہوئے داغے گئے دو بیلسٹک میزائلوں کو سعودی فضائی دفاعی نظام نے فضا ہی میں کامیابی کے ساتھ تباہ کردیا۔

 

مکہ کے قریب گرے میزائلوں کے ٹکڑے

سعودی شہری دفاع کے جنرل ڈائریکٹوریٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر بتایا کہ حوثیوں کے داغے گئے دونوں میزائلوں کو فضا میں ہی روک لیا گیا، تاہم ان کے ٹکڑے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقوں میں گرے۔ حکام کے مطابق، مکہ شہر سے تقریباً 21 کلومیٹر دور وادی مغامس کے علاوہ طائف، جدہ اور رابغ کے اطراف میں بھی میزائلوں کے ٹکڑے گرے۔ واقعہ میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع تاحال نہیں ملی۔

 

عدن میں فوجی ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنانے کا دعویٰ

دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ حوثیوں نے یمن کے شہر عدن میں سعودی قیادت والی اتحادی افواج کے فوجی ٹھکانوں، بحریہ کے مراکز اور ساحلی دفاعی تنصیبات کو بھی میزائل حملوں کا نشانہ بنایا۔ حوثی فوجی ترجمان یحییٰ سریع نے دعویٰ کیا کہ ان حملوں کا مقصد وہاں موجود فوجی صلاحیتوں کو نقصان پہنچانا تھا۔

 

تاہم حوثیوں نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ جیسے مقدس شہروں کو نشانہ بنانے کی تردید کی ہے۔

Oplus_131072

متعلقہ خبریں

Back to top button