جرائم و حادثات

بڑے بھائی کی موت کا صدمہ ، چھوٹے بھائی محمد فاروق نے کرلی خودکشی – تلنگانہ کے سدی پیٹ ضلع میں افسوسناک واقعہ

سدی پیٹ – تلنگانہ کے سدی پیٹ ضلع کے دوباک کے مضافاتی علاقے میں اتوار کی صبح ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں بڑے بھائی کی سڑک حادثے میں موت کا صدمہ برداشت نہ کرتے ہوئے چھوٹے بھائی نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔

 

دوباک سب انسپکٹر کیرتی راجو کے مطابق،  چیکوڈو گاؤں کی رہنے والی حلیمہ بی بی مزدوری کرکے اپنے خاندان کی کفالت کرتی ہیں۔ گزشتہ ماہ 14 تاریخ کو ان کے دوسرے بیٹے محمد رفیع کی سڑک حادثے میں موت ہوگئی تھی۔ اس صدمے سے ان کا تیسرا بیٹا محمد فاروق (28 سال) شدید ذہنی اذیت میں مبتلا تھا۔ وہ اکثر بھائی سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہتا تھا کہ وہ بھی اپنے بھائی کے پاس چلا جائے گا۔

 

اتوار کی صبح فاروق گھر سے موٹر سائیکل پر نکلا اور دباک کے مضافات میں ایک درخت کے قریب موٹر سائیکل روک کر پھانسی لے لی۔ مقامی افراد نے واقعہ کی اطلاع افراد خاندان اور پولیس کو دی۔

 

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر پنچنامہ کیا اور نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے دوباک کے  سرکاری  ہاسپٹل منتقل کردیا۔ متوفی کی والدہ کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button