تلنگانہ

سڑک کے کنارے دل اور جگر سے مشابہ اعضا دستیاب – تلنگانہ کے محبوب آباد ضلع میں سنسنی

تلنگانہ کے محبوب آباد ضلع میں چنّا وننگر بائی پاس کے قریب سڑک کے کنارے دل اور جگر سے مشابہ اعضا دستیاب ہونے پر سنسنی پھیل گئی۔

 

مقامی افراد نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر اعضا کا معائنہ کیا۔ پولیس اس بات کی تحقیقات کررہی ہے کہ یہ انسانی اعضا ہیں یا کسی جانور کے۔ اگر یہ انسانی اعضا ثابت ہوتے ہیں تو قتل کے امکان سمیت مختلف زاویوں سے تحقیقات کی جاسکتی ہیں

 

۔ پولیس نے اعضا کی جانچ شروع کردی ہے، تاہم ان کی اصل نوعیت اور واقعہ کی تفصیلات رپورٹ آنے کے بعد ہی واضح ہوں گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button