جرائم و حادثات
حیدرآباد:مہدی پٹنم کی کنگس ریسٹورنٹ میں آتشزدگی

حیدرآباد: شہر کے علاقے مہدی پٹنم میں واقع کنگس ریسٹورنٹ میں چہارشنبہ کی رات اچانک بھیانک آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
موقع سے سامنے آنے والی ویڈیوز میں ریسٹورنٹ کو شعلوں کی لپیٹ میں دیکھا گیا جبکہ فضا میں دھوئیں کے گھنے بادل چھا گئے۔ رپورٹ کی تیاری کے وقت بعض افراد واٹر ٹینکر کی مدد سے آگ بجھانے کی کوشش کرتے دکھائی دئیے۔
بعد ازاں 2 فائر انجن موقع پر پہنچے اور کافی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ اس حادثہ میں کسی بھی طرح کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم بڑے پیمانے پر مالی نقصان ہوا ہے۔



