جرائم و حادثات

ایک ہی خاندان کے تین افراد کی اجتماعی خودکشی۔ حیدرآباد میں افسوسناک واقعہ

حیدرآباد: شہر کے گچی باؤلی پولیس اسٹیشن کی حدود میں افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ ایک ہی خاندان کے تین افراد پنے اجتماعی طورپر خودکشی کرلی۔

 

یہ واقعہ گاولی دوڈی میں واقع جئے بھیری نروانہ اپارٹمنٹ کے سی بلاک، فلیٹ نمبر 702 میں پیش آیا۔پولیس نے متوفی افراد کی شناخت باتولا ما ریڈی (عمر 65 سال)، ان کی اہلیہ باتولا بھارتی (عمر 60 سال) اور ان کے بیٹے باتولا نشانت ریڈی (عمر 38 سال) کے طور پر کی ہے۔

 

معلوم ہوا ہے کہ یہ خاندان گزشتہ ایک سال سے اس فلیٹ میں رہائش پذیر تھا۔ابتدائی معلومات کے مطابق پولیس کو شبہ ہے کہ صحت کے مسائل اور خاندانی تنازعات انتہائی اقدام کی وجہ ہو سکتے ہیں۔

 

اس واقعے کے اصل اسباب کا ابھی باضابطہ پتہ چلنا باقی ہے۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button