نامور فلم اداکار نانا پاٹیکر چل بسے

ممبئی ۔ بالی ووڈ کے معروف اداکار نانا پاٹیکر کا انتقال ہو گیا۔ 75 سال کی عمر میں انہوں آخری سانس لی۔ رپورٹس کے مطابق انہیں گوا کے ڈونا پاؤلا میں واقع ان کی رہائش گاہ پر بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا جس کے بعد انہیں فوری طور پر ہاسپٹل لے جایا گیا
جہاں ڈاکٹروں نے انہیں صبح 5:20 بجے مردہ قرار دے دیا۔ ابتدائی جانچ میں بتایا گیا کہ انہیں شدید قلب کا دورہ پڑا تھا۔ ہاسپٹل لائے جانے کے بعد ڈاکٹروں نے تقریباً 45 منٹ تک انہیں ہوش میں لانے کی کوشش کی لیکن کوئی رسپانس نہیں ملا خبر رساں ایجنسی ’آئی اے این ایس‘ کے مطابق منی پال ہاسپٹل کے شعبہ آنکولوجی کے سربراہ ڈاکٹر شیکھر سالکر نے بتایا کہ
’’مسلسل 45 منٹ تک سی پی آر دینے کے باوجود انہیں بچایا نہیں جا سکا۔ میڈیکو لیگل کیس (ایم ایل سی) درج کیا گیا ہے اور پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔‘‘ نانا پاٹیکر کی پیدائش یکم جنوری 1951 کو ہوئی تھی۔ ان کا اصل نام وشوناتھ پاٹیکر تھا اور وہ ایک مراٹھی خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔
ان کے والد گجانن (دِنکر) پاٹیکر ٹیکسٹائل پینٹر اور بزنس مین تھے جن کا انتقال اس وقت ہوا تھا جب نانا پاٹیکر 28 سال کے تھے۔ ان کی والدہ نرملہ پاٹیکر (سنجنابائی پاٹیکر) گھریلو خاتون تھیں جو 29 جنوری 2019 کو 99 سال کی عمر میں انتقال تک معروف اداکار کے ساتھ رہیں۔ ان کی اہلیہ نیل کانتی پاٹیکر سابق بینک افسر، اداکارہ اور تھیٹر پروفیشنل ہیں۔
دونوں نے 1978 میں شادی کی تھی اور بعد میں الگ ہو گئے تاہم باضابطہ طور پر طلاق نہیں ہوئی۔ ان کا ایک بیٹا ملہار پاٹیکر ہے جو فلم ساز ہیں اور نانا صاحب پروڈکشن ہاؤس چلاتے ہیں۔ جبکہ دوسرے بیٹے دُرواسہ پاٹیکر کا 2 سال کی عمر میں بیماری کے باعث انتقال ہو گیا تھا۔


