نیشنل

سونیا نے محبت کی کہانی لکھی، ہم نے سیاست پڑھ لی!

سونیا نے محبت کی کہانی لکھی، ہم نے سیاست پڑھ لی!

نئی دہلی: سینئر کانگریس قائد سونیا گاندھی نے اپنی کتاب میں ہندوستان سے اپنے تعلق کی کہانی بیان کی ہے انہوں نے راجیو گاندھی کے ساتھ دھڑکتے اپنے دل کی یادیں تازہ کی ہیں پھر اسی محبت کے سہارے ایک اجنبی ملک آنے

 

اس میں رچنے بسنے اور اس کے دکھ سکھ کو اپنی سانسوں میں اتار لینے کی داستان سنائی ہے لیکن جس خاتون نے اتنے برسوں بعد اپنی محبت، جھجک، الجھنوں، دکھوں اور یادوں کو الفاظ دیے ان کی اپنی کہانی پس منظر میں چلی گئی ہے۔ لوگ اپنے اپنے تعصبات اور پہلے سے قائم نظریات کی بنیاد پر رائے قائم کر رہے ہیں

 

اور بال کی کھال نکالنے میں مصروف ہیں۔ کتاب ابھی شائع ہی ہوئی ہے کہ اس کے فائدے اور نقصان کا حساب کتاب شروع ہوگیا ہے۔ اس سے کس کو فائدہ ہوگا اور کس کو نقصان؟ کس واقعے سے کانگریس کو فائدہ پہنچے گا اور کس انکشاف سے بی جے پی کو حملہ کرنے کا موقع ملے گا؟

 

کون سی یاد راہول گاندھی کی شبیہ بہتر بنائے گی اور کس خاموشی کی بنیاد پر سونیا گاندھی کو کٹہرے میں کھڑا کیا جاسکے گا؟ کتاب کے صفحات کھلنے سے پہلے ہی کئی دہائیوں پرانی یادیں بریکنگ نیوز بن گئیں۔

 

کتاب کے اقتباسات کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔ ہر طرف شور، فروخت اور سیاسی ہنگامہ ہے۔ بس اس خاتون کی کہانی سننے اور اسے محسوس کرنے کی فرصت نہیں جس نے اتنے برسوں بعد اپنی داستان خود بیان کی ہے۔

 

’بلانگنگ‘ پڑھنے کے بعد سونیا گاندھی کی سیاست کے بارے میں رائے تبدیل ہوجائے یہ ضروری نہیں ان کے سیاسی فیصلوں پر سوالات اپنی جگہ موجود ہیں، سوال یہ نہیں کہ ہم ان سے اتفاق کرتے ہیں یا اختلاف، اصل سوال یہ ہے کہ کیا ہم نے ان کی کہانی سنی بھی ہے؟

 

مجموعی طورپر یہ کہا جاسکتا ہے کہ سونیا گاندھی نے اپنی خودنوشت میں محبت کی کہانی لکھی اور ہم نے اسے سیاسی نظریہ سے پڑھ رہے ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button