بزنس

 سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی، فی 10 گرام 24 کیرٹ سونا 2,180 روپے سستا

حیدرآباد: حالیہ دنوں میں آسمان چھوتی سونے کی قیمتوں میں آج نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، جس سے عام خریداروں کو بڑی راحت ملی ہے۔ بین الاقوامی بازار کی صورتحال اور امریکی ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کے اثرات کے تحت حیدرآباد کے بلین بازار میں سونے کی قیمتوں میں بھاری گراوٹ آئی ہے۔

 

24 کیرٹ خالص سونے کی قیمت میں فی 10 گرام 2,180 روپے کی کمی کے بعد یہ 1,39,800 روپے پر پہنچ گئی ہے، جبکہ زیورات کی تیاری میں استعمال ہونے والے 22 کیرٹ سونے کی قیمت میں 2,000 روپے کی کمی کے بعد فی 10 گرام 1,28,150 روپے ہوگئی ہے۔ دوسری جانب چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور حیدرآباد کے بازار میں ایک کلو چاندی 2 لاکھ روپے پر مستحکم ہے۔

 

شادیوں اور دیگر تقریبات کے موسم میں سونے کی قیمتوں میں اچانک کمی سے خریداروں کو بڑی راحت ملی ہے۔ تاہم مذکورہ قیمتیں بنیادی بازار کی شرحیں ہیں، جن پر 3 فیصد جی ایس ٹی اضافی طور پر عائد ہوگا۔ اس کے علاوہ مختلف علاقوں اور زیورات کے شورومس کے لحاظ سے گھڑائی اور دیگر اجرتوں کے باعث قیمتوں میں معمولی فرق ہوسکتا ہے۔

Oplus_131072

متعلقہ خبریں

Back to top button