سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید کمی

حیدرآباد: تہواروں اور شادیوں کا سیزن جاری رہنے کے باوجود سونے اور چاندی کی قیمتوں میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔
قیمتی دھاتوں کی خریداری میں نمایاں کمی عالمی سطح پر معاشی غیر یقینی صورتحال اور ایل نینو کے باعث بارش کی کمی جیسے عوامل نے سونے اور چاندی کی قیمتوں پر دباؤ بڑھا دیا ہے۔
جمعرات کو حیدرآباد کے بازار میں 10 گرام خالص سونے کی قیمت ایک مرحلے پر گھٹ کر 1.33 لاکھ روپے تک پہنچ گئی۔ 24 کیرٹ سونے کی 10 گرام قیمت چہارشنبہ کو کاروبار کے اختتام پر 1.35 لاکھ روپے تھی جو جمعرات کو ایک مرحلے پر 1,33,805 روپے تک گرگئی
اس طرح قیمت میں 1,700 روپے سے زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی۔اسی طرح ایک کلو چاندی کی قیمت چہارشنبہ کو 1.68 لاکھ روپے پر بند ہوئی تھی جو جمعرات کو تقریباً 3,000 روپے کم ہوکر 1.65 لاکھ روپے رہ گئی۔
بین الاقوامی بازار میں بھی سونے کی قیمت مزید کم ہو گئی فی اونس سونے کی قیمت 3,710 ڈالر اور چاندی کی قیمت 44.88 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب کموڈیٹی ایکسچینج میں
گولڈ فیوچرس کی 10 گرام قیمت 1,28,878 روپے جبکہ سلور فیوچرس کی فی کلو قیمت 1,59,819 روپے رہی۔


