جرائم و حادثات

دوسرے شخص سے ناجائز تعلقات کا شبہ ۔ حیدرآباد کے پرانے شہر میں اسماء کے قتل میں سنسنی خیز انکشاف

حیدرآباد: حیدرآباد کے بہادر پورہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں اسماء نامی خاتون کے قتل کی تحققیات کے دوران یہ انکشاف ہوا ہے کہ کسی اور شخص سے تعلقات کے شبہ میں اس کے ساتھ لیو ان ریلیشن میں رہنے والے دھرمیندر نے ہی اس کا گلا کاٹ کر قتل کردیا۔

 

پولیس اور خاندانی ذرائع کے مطابق بہار سے تعلق رکھنے والا دھرمیندر پاسوان (32) عرف فاروق پانچ سال قبل روزگار کی تلاش میں حیدرآباد آیا تھا اور حسن نگر میں رہتے ہوئے ایک لوہے کے اسکریپ کی دکان میں کام کررہا تھا۔

 

اسی دوران اس کی ملاقات ایک سیندھی کمپاؤنڈ کے قریب اسماء بیگم (30) سے ہوئی جو اپنے شوہر سے طلاق لے چکی تھی اور اسے پہلے شوہر سے تین بچے بتائے گئے ہیں۔بعد ازاں دونوں کی رضامندی سے انہوں نے حسن نگر میں ایک مکان کرایہ پر حاصل کیا اور ساتھ رہنے لگے۔

 

حالیہ دنوں میں دھرمیندر کو شبہ ہونے لگا کہ اسماء بیگم کسی دوسرے شخص کے ساتھ تعلقات رکھتی ہے۔ اسی بات پر منگل کی رات دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے بعد ملزم نے چاقو سے اسماء بیگم کا گلا کاٹ کر اسے قتل کردیا۔

 

واردات کے بعد فرار ہونے والے ملزم کی شناخت کرکے اسے گرفتار کر لئے جانے کی اطلاعات ہیں تاہم پولیس نے اس کی تصدیق نہیں کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button