تلنگانہ میں دسویں جماعت کے امتحانات کا شیڈول حکومت کو روانہ

حیدرآباد: ایس ایس سی پبلک امتحانات 2027 کا آغاز 17 یا 18 مارچ سے متوقع ہے۔ محکمہ تعلیماتِ اسکول نے دسویں جماعت کے امتحانات کا ٹائم ٹیبل منظوری کے لیے حکومت کو روانہ کردیا ہے۔
اس مرتبہ ایس ایس سی امتحانات کا شیڈول ایک ماہ سے زیادہ جاری رہنے کا امکان نہیں ہے۔ تعلیمی سال 2025-26 کے دوران دسویں جماعت کے امتحانات 14 مارچ سے 16 اپریل تک منعقد کیے گئے تھے۔
اس وقت سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) کے طرز پر مختلف پرچوں کے درمیان مختصر وقفہ رکھتے ہوئے امتحانی شیڈول تیار کیا گیا تھا تاکہ طلبہ پر امتحانات کا دباؤ اور ذہنی تناؤ کم کیا جاسکے۔
دوسری جانب ایس ایس سی امتحانی فیس بغیر کسی تاخیر کے جمع کروانے کی آخری تاریخ 26 نومبر مقرر کی گئی ہے۔ طلبہ اپنے متعلقہ اسکولوں میں مقررہ تاریخ تک امتحانی فیس جمع کرواسکتے ہیں۔
تاخیر سے فیس جمع کروانے پر 50 روپے جرمانے کے ساتھ 8 دسمبر تک اور 200 روپے جرمانے کے ساتھ 21 دسمبر تک فیس قبول کی جائے گی۔ جبکہ 500 روپے لیٹ فیس کے ساتھ 23 دسمبر سے 4 جنوری 2027 تک امتحانی فیس جمع کروانے کی سہولت رہے گی۔
فیس کی تفصیلات کے مطابق تین سے زائد مضامین کے لیے 125 روپے اور تین یا اس سے کم مضامین کے لیے 110 روپے فیس مقرر کی گئی ہے۔ ایس ایس سی کے ووکیشنل کورس کے
طلبہ کو 125 روپے کی معمول کی امتحانی فیس کے علاوہ مزید 60 روپے ادا کرنے ہوں گے۔




