ایجوکیشن

نوبل ہائی اسکول کی طالبات نے کوئز مقابلے میں تیسری پوزیشن حاصل کی

نوبل ہائی اسکول کی طالبات نے کوئز مقابلے میں تیسری پوزیشن حاصل کی

 

بھینسہ، 20 نومبر: آنندیتاہ فاؤنڈیشن، نرمل کے زیرِ اہتمام ڈاکٹرس اسوسی ایشن، نرسمہا نگر، بھینسہ میں منعقدہ بین المدارس کوئز مقابلہ ’’ینگ مائنڈز – نالج چیمپئنز 2026‘‘ میں نوبل ہائی اسکول، بھینسہ کی طالبات نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گروپ اے میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔

 

اس مقابلے میں بھینسہ کے مختلف انگریزی میڈیم اسکولوں کے طلبہ و طالبات نے حصہ لیا۔ گروپ اے میں جماعت چہارم، پنجم اور ششم کی طالبات سارہ ثمین، انعم ایمن، عائشہ پروین اور عرفہ تبسم نے حصہ لیتے ہوئے تیسرا مقام حاصل کیا۔ کامیاب طالبات کو ٹرافی اور توصیفی اسناد پیش کی گئیں۔

 

اسی مقابلے کے گروپ بی میں جماعت ہفتم، ہشتم اور نہم کی طالبات نے بھی شرکت کی، جنہیں سرٹیفکیٹس دیے گئے۔ مقابلے میں معلوماتِ عامہ، سائنس و ٹیکنالوجی، تاریخ و جغرافیہ، ریاضی و منطقی استدلال اور حالاتِ حاضرہ سے متعلق سوالات شامل تھے۔

 

اس کامیابی پر نوبل ہائی اسکول کے پرنسپل و ڈائریکٹر محمد اظہرالدین نے طالبات کو مبارکباد پیش کی اور ان کی محنت و اساتذہ کی رہنمائی کو سراہا۔ اسکول انتظامیہ اور اساتذہ نے بھی طالبات کی کامیابی پر مسرت کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button