جنرل نیوز

مکتھل میں اندراما فیملی لائف انشورنس اسکیم کا آغاز

مکتھل میں اندراما فیملی لائف انشورنس اسکیم کا آغاز

 ہر خاندان کو مالی تحفظ فراہم کرنا حکومت کا مقصد ہے۔ مونسپل چیئرپرسن واکیٹی مانسا ہنمنتو

 

مکتھل: تلنگانہ حکومت کی جانب سے عوامی فلاح و بہبود اور خاندانوں کے مالی تحفظ کو یقینی بنانے کے مقصد سے متعارف کردہ ’’اندراما فیملی لائف انشورنس اسکیم کا آج مکتھل میونسپلٹی کے 14ویں وارڈ، واکیٹی گیری میں آغاز عمل میں آیا۔

ریاستی وزیر ڈاکٹر واکیٹی سری ہری کی ہدایت پر مونسپل چیئرپرسن واکیٹی مانسا ہنمنتو کی نگرانی میں کالوری بڑے بھیمنّا کی رہائش گاہ پر اس پروگرام کا افتتاح کیا گیا۔

اس موقع پر مونسپل چیئرپرسن واکیٹی مانسا ہنمنتو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لیے متعدد منفرد اسکیمیں متعارف کروا رہی ہے۔ اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی اندرامّا خاندانی زندگی بیمہ اسکیم ہے، جس کا مقصد ہر خاندان کو مالی تحفظ فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ یہ اسکیم انتخابی منشور میں شامل نہیں تھی، تاہم عوام کے لیے اس کی اہمیت اور ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے چیف منسٹر ریونت ریڈی نے اپنے کابینی رفقاء کے ساتھ مشاورت کے بعد یہ اہم فیصلہ کیا، جو عوام کے لیے ایک بڑی مالی ضمانت ثابت ہوگا۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ تلنگانہ ریاست میں اس اسکیم کا آغاز باعثِ مسرت ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس اسکیم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اسے کامیاب بنائیں۔

اس پروگرام میں مونسپل کمشنر، ٹاؤن کانگریس صدر اے۔ روی کمار، مونسپل کونسلرس، کوآپشن ممبران، مارکیٹ کمیٹی ڈائریکٹرس، کانگریس کے نوجوان قائدین، این ایس یو آئی قائدین، 14ویں وارڈ کے قائدین، کانگریس کارکنوں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کرتے ہوئے پروگرام کو کامیاب بنایا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button