نیشنل
"گولڈ مین” جسم پر 10 کروڑ کا سونا

حیدرآباد: بہار سے تعلق رکھنے والے گولڈ مین پریم کمار سنگھ اتر پردیش کے ضلع پرتاپ گڑھ میں منعقدہ ایک تقریب میں لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔
وہ سیاسی لیڈر راجا بھیا کی جانب سے کنڈا میں منعقدہ شری رام کتھا پروگرام میں تقریباً 10 کروڑ روپے مالیت کے 6.3 کلو گرام سونے کے زیورات پہن کر پہنچے۔ان کی آمد سے متعلق ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
سونے کی بھاری زنجیروں، بریسلیٹس اور دیگر زیورات سے لدے پریم کمار سنگھ کو دیکھ کر مقامی لوگوں میں ان کے ساتھ سیلفی لینے کا مقابلہ شروع ہوگیا۔پریم کمار سنگھ کو سونے کے زیورات پہننے کا بے حد شوق ہے
اور وہ جہاں بھی جاتے ہیں پورے جسم پر سونے کے زیورات پہنے نظر آتے ہیں۔ اسی وجہ سے مقامی لوگ انہیں ’گولڈ مین‘ کے نام سے پکارتے ہیں۔



