تلنگانہ

بیٹی کی شادی کے لئے پائی پائی جوڑے تھے شیخ ابراہیم – 10 لاکھ روپے جل کر خاکستر، چار تولے سونا بھی آگ کی نذر – تلنگانہ کے نرمل ضلع میں حادثہ

بیٹی کی شادی کے لیے پائی پائی جوڑ کر جمع کئے گئے 10 لاکھ روپے جل کر خاکستر، چار تولے سونا بھی تباہ

 

تلنگانہ کے ضلع نرمل کے باسر میں واقع رویندرپور کالونی میں برقی شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آئے بھیانک آتشزدگی کے واقعہ نے ایک خاندان کی خوشیوں کو ماتم میں تبدیل کردیا۔

 

شیخ ابراہیم کے مکان میں اچانک برقی شارٹ سرکٹ کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے مکان میں موجود سامان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اس حادثہ میں بیٹی کی شادی کے لیے بڑی محنت سے جمع کئے گئے 10 لاکھ روپے نقد اور چار تولے سونا جل کر خاکستر ہوگئے

 

۔ بتایا جاتا ہے کہ متاثرہ خاندان نے بیٹی کی شادی کے اخراجات کے لیے یہ رقم اور زیورات محفوظ رکھے تھے، تاہم ایک اچانک حادثے نے ان کی برسوں کی جمع پونجی کو لمحوں میں برباد کردیا۔ واقعہ کے بعد خاندان پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا اور انہیں بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

Shadi
Shadi

متعلقہ خبریں

Back to top button