زندہ دلان حیدرآباد کے کل ہندمزاحیہ مشاعرکو عالمی مقبولیت – پروفیسر ایس اے شکور، قہقہوں کی گونج – مقامی و بیرونی شعراء کو زبردست داد

حیدرآباد – ( پریس نوٹ) زندہ دلان حیدرآباد کا کل ہند مزاحیہ مشاعرہ جسے اردو دنیا میں کافی مقبولیت حاصل ہے جو 1966 سے متواتر حیدرآباد کے مزاحیہ شاعری کے شائقین کو محظوظ کر رہا ہے۔ اہلیان حیدرآباد کو اس سالانہ مشاعرہ کا شدت انتطار رہتا ہے۔ ہفتہ کو رویندرا تھیٹر میں منعقدہ مشاعرہ میں مرد و خواتین شائقین طنز و مزاح کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
مقامی و بیرونی شعرا سنیل کمار تنگ سیوان، جہاز دیوبندی دیوبند، سجاد جھنجھٹ روڈ کی، ڈاکٹر محمد علی رفعت، شاہد عدیلی، وحید پاشاہ قادری، لطیف الدین لطیف، چچا پالموری محبوب نگر، حامد سلیم بیدر، بیلن نظام آبادی نظام آباد، ٹپیکل جگتیالی، شیخ احمد ضیا بودھن، ڈاکٹر علیم خان فلکی، ڈاکٹر الزبتھ کورین مونا اور شبیر خان اسمارٹ نے اپنے کلام پیش کرکے خوب داد حاصل کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر دائرۃ المعارف عثمانیہ یونیورسٹی پروفیسر ایس اے شکور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنگ آزادی ہند میں اردو زبان کا نہایت اہم رول رہا ہے
اردو زبان کے نعروں نے ہی جنگ آزادی کی تحریک میں عوام میں کافی جوش پیدا کیا۔ اس سلسلے میں اردو شعراء کرام، صحافیوں، اور ادیبوں کی خدمات اور ان کے جذبے کو ہم فراموش نہیں کیا جادکتا۔ اردو زبان و ادب کو فروغ کےسلسلے میں سارے ملک میں حیدرآباد کو نمایاں مقام حاصل ہے۔ اردو ہماری مادری زبان ہی نہیں ہماری تہذیب بھی ہے۔ مزاحیہ مشاعرہ کی صدارت ڈاکٹر محمد علی رفعت آئی اے ایس (ریٹائرڈ) نے کی۔ شہر حیدرآباد کے علاوہ دور دراز سے بھی محبان اردو نے اس مشاعرے میں شرکت کی۔
پروفیسر ایس اے شکور نے سلسلہ خطاب جاری رکھتے ہوئے کہا کہ زندہ دلان حیدرآباد ہمارے شہر حیدرآباد کا ایک قدیم وعظیم ادبی و تہذیبی ادارہ ہے اردو کی پہلی بین الاقوامی مزاح کانفرنس کرنے کا بھی زندہ دلان حیدرآباد کو اعزاز حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ زندہ دلان حیدرآباد نےادبی اجلاس، محفل لطیفہ گوئی اورکل ہند مزاحیہ مشاعروں کے انعقاد کے ذریعے ملک بھر میں ہی نہیں، عالمی سطح پر مقبولیت حاصل کی ہے۔ پروفیسر شکور نے ماہنامہ "شگوفہ کی اشاعت کے 58 سال کی تکمیل پر دلی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اور محبان اردو کی جانب سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے شگوفہ کی ماہنامہ اشاعت کو ڈاکٹرمصطفی کمال کی خصوصی دلچسپی کا نتیجہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر مصطفی کمال اردو کی حرکیاتی شخصیت ہیں وہ نام و نمود اور شہرت سے بے نیاز ہو کر ماہنامہ شگوفہ کی پابندی کے ساتھ اشاعت عمل میں لا رہے ہیں۔
جس کے لیے وہ ہر طرح سے لائق تحسین اور قابل مبارکباد ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ صدر زندہ دلان حیدرآباد جناب محمد علی رفعت آئی اےایس کی رہنمائی میں زندہ دلان حیدرآباد ترقیوں کی مزید بلندیوں پر پہنچے گا پروفیسر ایس اے شکور نے مزید کہا کہ حیدرآبادکو اردو زبان و ادب کی ترقی و ترویج میں اولین اہمیت حاصل ہے۔ یہاں کئی یونیورسٹیز قائم ہیں یہاں سے کئی اردو اخبارات و رسسئل شائع ہوتے ہیں۔ حیدرآباد کے سرکاری اسکولوں میں بھی اردو میڈیم طلبہ اور طالبات کی کثیر تعداد زیر تعلیم ہے۔ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی بھی اردو والوں کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں۔ انھوں نے کہا کہ اردو زبان کے تحفظ اور مزید ترقی و ترویج کے لیے محبان اردو ایک خصوصی لائحہ عمل تیار کریں۔ انہوں نے کہا کہ اردو کو عصری ٹکنالوجی سے مربوط کرنا وقت کا تقاضہ ہے۔ انہوں نے محبان اردوسے اپیل کی کہ وہ اپنی نجی محفلوں اور تقاریب میں اور گھروں میں اردو زبان کے زیادہ سے زیادہ استعمال پر زور دیں۔
نیز اپنے بچوں کو اردو زبان سئکھنے اور گفتگو کرنے کی ترغیب دیں۔ اس موقع پر معتمد عمومی زندہ دلان حیدرآباد جناب غلام احمد نورانی بھی موجود تھے ممتاز و معروف مزاح نگار جناب علیم خان فلکی نے مشاعرے کی نظامت کے فرائض انجام دیئے۔ انھون نے دوران مشاعرہ میں برجستہ اشعار اات لطائف پیش کرکے محفل کو زعفران زاربنائے رکھا۔



