جرائم و حادثات

عصمت ریزی اور بلیک میلنگ حیدرآباد میں جم کوچ کو 20 سال قید کی سزا

حیدرآباد : حیدرآباد میں عصمت ریزی اور بلیک میلنگ کے مقدمہ میں ایل بی نگر کورٹ نے ایک جم کوچ کو 20 سال کی سخت قید کی سزا سنائی ہے۔

 

جرم ثابت ہونے پر عدالت نے ملزم محمد معظم علی ساکن مہدی پٹنم کو 20 سال کی سخت قید کے ساتھ 8 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔تفصیلات کے مطابق جم کوچ کی حیثیت سے کام کرنے والے محمد معظم علی کے خلاف ایک خاتون

 

کی عصمت ریزی اور اسے دھمکیاں دے کر بلیک میل کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اس معاملہ میں عدالت نے طویل سماعت کی اور استغاثہ کی جانب سے پیش کردہ ٹھوس شواہد کا جائزہ لیا۔شواہد کی بنیاد پر جج نے ملزم کو قصوروار قرار دیا۔

 

ایل بی نگر کورٹ نے خواتین کے خلاف اس طرح کے جرائم کے معاملات میں سخت رویہ اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے محمد معظم علی کو 20 سال کی سخت قید اور 8 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ جم کوچ کے خلاف رائے درگم پولیس نے کیس درج کیا تھا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button