تلنگانہ

نکسلائٹس مکت بھارت کی طرح نشہ مکت بھارت بنانے کیلئے عملی اقدامات : ڈی جی پی سی وی آنند کی نظام آباد میں پریس کانفرنس

نکسلائٹس مکت بھارت کی طرح نشہ مکت بھارت بنانے کیلئے عملی اقدامات

ریاستی ڈی جی پی سی وی آنند کی نظام آباد میں صحافتی کانفرنس

نظام آباد:28/نومبر(اردو لیکس) تلنگانہ ڈائرکٹرجنرل آف پولیس مسٹر سی وی آنند نے کہاکہ ماویسٹ انتہا پسندوں سے ملک کو مکت بھارت کیا گیا ہے اب ایک بھی انتہا پسند نہیں ہے اور تمام انتہا پسندہتھیاروں کے ساتھ خود سپردہوگئے ہیں اورعام زندگی میں شامل ہوکر پرامن طورپر زندگی گذار رہے ہیں جن کیلئے حکومت نے 6 کروڑ روپئے بطور ریوارڈ دیتے ہوئے رہائشی مکانات و اراضی فراہم کررہی ہے۔ ڈی جی پی سی وی آنند آج اپنے دورہ نظام آباد کے موقع پر پولیس کمشنریٹ کانفرنس ہال میں پرہجوم صحافتی کانفرنس میں مخاطب تھے کہاکہ نظام آباد میں بحیثیت سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ساڑھے تین سال خدمات انجام دینے کے 27سالوں کے بعد اعلیٰ عہدہ پر فائز ہوکرنظام آباد آئے ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ اس دور میں نکسلائٹس و انتہا پسندوں کے اثر والے علاقوں میں تلاشی مہم کے تحت شب و روز گشت کیاکرتے تھے انتہا پسندوں کے دلم سے لڑائی و بارودی سرنگوں سے بھی محفوظ رہتے ہوئے خدمات انجام دیتے رہے اور خصوصی طورپر منصوبہ بندی کے ساتھ حفاظتی عملی اقدام کرتے ہوئے ان کے دور میں بحیثیت ایس پی اسمبلی اور دو مرتبہ پارلیمنٹ کے انتخابات منعقد کئے گئے۔ نظام آباد میں میری خدمات یادگار لمحات بن کر محفوظ رہ گئی۔ انہوں نے بتایاکہ ان کے دوسرے لڑکے کی پیدائش نظام آباد میں ہونے کی وجہہ سے ان کے فرزند کانام نکھل رکھا۔ڈی جی پی سی وی آنند نے کہاکہ نظام آباد پولیس کمشنریٹ کے حدود میں واقع تمام پولیس اسٹیشنوں کو رینک دیتے ہوئے ان کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ امن وامان، فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی برقراری اور مذہبی سرگرمیوں پر نگاہ رکھی جارہی ہے۔ انہوں نے نظام آباد کے بڑا بازار، احمدی بازار، بودھن، رنجل، رودرورجیسے علاقوں کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہاکہ نارکو ٹکس نشہ مکت بھارت مہم کے تحت 31/ڈسمبر تک وزیراعظم کی قیادت میں سوشل جسٹس کے تحت مہم چلائی جارہی ہے۔ ماویسٹ مکت بھارت کی طرح نارکوٹکس نشہ مکت مہم کو انجام دیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نظام آباد میں ایگل کی سرگرمیوں کے بہتر نتائج کی وجہہ سے نظام آباد کو پہلا مقام حاصل ہوا ہے جس کے بہتر نتائج برآمد ہورہے ہیں۔ انہوں نے سائبر کرائمز کی روک تھا م اور نئے کریمنل قوانین پر گذشتہ 6ماہ سے سخت عملی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ڈائرکٹرجنرل آف پولیس مسٹر سی وی آنند نے نظام آباد پولیس کمشنر مسٹر سائی چیتنیا اور ایڈیشنل پولیس کمشنر شبھم پرکاش کی مجموعی طورپر کارکردگی کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ ولیج ڈیولپمنٹ کمیٹی کے سماجی بائیکاٹ اقدامات جوکہ غیر قانونی ہے۔ مختلف محکمہ جات کے تعاو ن سے سماجی بائیکاٹ کیخلاف اقدامات کئے جائیں گے۔ ڈی جی پی سی وی آنند نے فرینڈلی پولیس سے متعلق پوچھے گئے سوال پر کہاکہ مجھے فرینڈلی پولیس سے سخت الرجی ہے۔ فرینڈلی پولیس کے نام کے غلط مفہوم کا استعمال کیاجارہاہے۔ انہوں نے کہاکہ پولیس اچھوں کے ساتھ اچھا برتاؤ اور جرائم پیشہ، غنڈہ عناصر، سفید پوش افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ آندھرا اور اڑیسہ کی سرحدوں پر گانجہ کی پیداوار ہونے کی وجہہ سے چیکس پوسٹوں پر سخت نگرانی کے باوجود چوری چھپے چھوٹے چھوٹے پیاکٹوں کے ذریعہ تلنگانہ میں منتقل کیاجارہاہے جس کے خلاف لائحہ عمل کو قطعیت دی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ تلنگانہ ریاست میں نیشنل ہائی وے اور اسٹیٹ ہائی وے پولیس پر پٹرولنگ میں اضافہ کرتے ہوئے حادثات کی روک تھام کیلئے اقدمات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ آئندہ سال ماہ جون میں گوداوری پشکرالو کا انعقاد عمل میں لایا جارہاہے جس کے لئے بہتر انتظامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ پولیس میں مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کیئے سب انسپکٹرس اور پولیس کانسٹیبلوں کیلئے امتحانات منعقد کئے جارہے ہیں۔ اس صحافتی کانفرنس میں ملٹی زون ایڈیشنل آئی جی پی کارتیکیا، ڈی آئی جی نارائنا، نظام آباد پولیس کمشنرسائی چیتنیا، ایڈیشل پولیس کمشنر شبھم پرکاش بھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button