تلنگانہ

مودی کے سامنے بی آر ایس کیوں گھٹنے ٹیک رہی ہے؟: وزیر پونم پربھاکر نے کہی یہ بات

حیدرآباد:ریاستی وزیر پونم پربھاکر نے سوال کیا کہ بی آر ایس وزیرِ اعظم نریندر مودی کے سامنے کیوں گھٹنے ٹیک رہی ہے؟ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مقدمات کے خوف سے ہی بی آر ایس نے مودی کے سامنے سر جھکایا ہے۔

 

انہوں نے سوال کیا کہ کیا ذاتی مفادات کے لیے ریاست کے مفادات کو نظر انداز کیا جائے گا؟ کیا تلنگانہ کی خودداری کو داؤ پر لگا کر بی جے پی کی حمایت کی جائے گی؟پونم پربھاکر نے کہا کہ ’’بی جے پی اور بی آر ایس ایک ہی ہیں ڈیلمیٹیشن (حلقہ بندی) بل کی حمایت اس کا ثبوت ہے۔‘‘

 

انہوں نے کہا کہ اگرچہ مرکزی وزیر کشن ریڈی نے کہا تھا کہ بی آر ایس کی حمایت کی ضرورت نہیں ہے لیکن اس کے باوجود کے ٹی آر نے حمایت کا اعلان کیا۔

 

انہوں نے الزام لگایا کہ بی سی ذاتوں کی مردم شماری اور ریزرویشن کے مطالبات کو دبانے کے لیے ہی ڈیلمیٹیشن بل لایا گیا ہے۔انہوں نے یہ بھی سوال کیا کہ کے سی آر حلقہ بندی کے معاملے پر خاموش کیوں ہیں؟

 

متعلقہ خبریں

Back to top button