جرائم و حادثات

تلنگانہ گیتم یونیورسٹی کی طالبہ نے 6ویں منزل‌ سے چھلانگ لگادی۔ ویڈیو وائرل

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ ضلع سنگاریڈی کے ردرارم میں واقع گیتم یونیورسٹی کی طالبہ نے خودکشی کرلی۔ رینوشری یونیورسٹی میں بی ٹیک کی تعلیم حاصل کر رہی تھی۔

 

طالبہ نے آج یونیورسٹی کی چھٹویں منزل سے چھلانگ لگادی ۔ کیمپس میں موجود بعض طلبہ نے اس انتہائی منظر کی فلمبندی کی اور اس کا ویڈیو تیزی کے ساتھ سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طالبہ کچھ دیر تک بیٹھی سوچتی رہی

 

اور اس کے بعد اس نے چھلانگ لگا دی۔ انتہائی اقدام کی وجوہات کا پتہ چل سکے ۔ متعلقہ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button