جرائم و حادثات

حیدرآباد میں چلتی کار شعلہ پوش۔ ویڈیو وائرل

حیدرآباد: حیدرآباد میں آج رات ایک چلتی کار میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ۔ فوری ملی جانکاری کے مطابق ایک کار آج مانصاحب ٹینک فلائی اور برج کے پاس قریب سے گزر رہی تھی کہ اچانک کر کے انجن سے دھواں اٹھنے لگا اس کے کچھ ہی دیر بعد کار جل کر شعلہ پوش ہو گئی۔

 

 

فائر بریگیڈ کے ذرائع کے مطابق اس حادثہ میں کسی بھی طرح کے جانی نقصان یا کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ کار سوار محفوظ بتائے گئے ہیں حادثے کے بعد اس مصروف ترین سڑک پر ٹریفک کے نظام میں خلل پڑا۔ بعد ازاں پولیس نے حادثہ کا شکار گاڑی کو ٹریفک پولیس نے راستہ سے ہٹا کر ٹریفک کو بحال کرنے کا کام کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button